کراچی(این این آئی)طالب علم اسد علی میمن نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا عظیم معرکہ کامیابی سے سرانجام دے دیا۔آئی او بی ایم سے جاری پریس ریلیزکے مطابق آئی او بی ایم نے اس بات کا اعلان کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے کہ اسکے بلند وقار طالب علم اسد علی میمن نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرنے کا عظیم معرکہ کامیابی سے سرانجام دے دیا ہے۔ یہ کارنامہ مکمل کرنے سے انہوں نے دنیا ک گنے چنے لوگوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔ اسد صوبہِ سندھ سے پہلے اور واحد کوہ پیماہ ہیں جنہوں نے ایورسٹ کو سر کیا ہے۔اسد اپنا بیس کیمپ کی طرف صفر شروع کر چکے ہیں اور ہم ان کے صحت اور عافیت کے ساتھ واپسی کے لیے دعا گوہ ہیں۔ ا-و-ب-م میں ہم طلبہ کے لیے ایک ایسا موحول بنانے کی کاوش کرتے ہیں جہاں وں اپنے خوابوں کے حصول کے لیے کوشش کرتے رہیں۔