پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، اسحاق ڈار

17  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، بہتر منصوبہ بندی اور مشکل فیصلوں سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال تک منصوبہ بندی سے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم اللہ تعالی کا فضل ہوا کہ بر وقت فیصلوں سے پاکستان کو معاشی تباہی سے بچالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں عمران خان نے پوری مسلم لیگ (ن)کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف سے لے کر مریم نواز، میاں شہباز شریف سے لے کر حمزہ شہباز سمیت پوری مسلم لیگ (ن)کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جس سے معیشت تباہ ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے ساتھ جس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی، میرے 45 سال پرانے گھر کو نیلام کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے اکائونٹ منجمد کیے گئے، خاندانی خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی خدمات کا صلہ اشتہاری بنا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں نے اپنے انتقام میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا جسے بحال کرنے کے لیے اب ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں یہی جماعت پاکستان بچائے گی بھی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور ان کی پوری کابینہ 18، 18 گھنٹے کام کر رہی ہے، ہم جلد سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام بھی حاصل کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…