لاہور (این این آئی)ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد بند کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس کو بحال کر دیا گیا۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے انٹرنیٹ کو بند کیا گیا تھا جس کے بعد تمام ایپس بھی بند کر دی گئی تھیں۔چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ سروس بحال کر دی تھی لیکن اب۔ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔