منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج میں شرکت کااعلان

datetime 14  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیر کو پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج میں شرکت کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی عدم اعتماد کی ذمہ داری عمران خان کی ہے، اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاد کو ختم کیا جائے،آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی ہونے چاہیے ۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی ،پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ عہدیدار،لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک جن حالات کا دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اسکی جماعت ہے،سیاسی اور معاشی عدم اعتماد کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا کہ لارجر بنچ بنایا جائے،ہم سمجھتے ہیں کہ چار تین کا فیصلہ ہے چیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ کو اسکا ماضی یاد کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا،آج عدلیہ پسند اور ناپسند کا فیصلہ کررہی ہے،عدلیہ کو باور کروایا جائیگا کہ آپ منصف بنیں۔

انہوں نے کہاکہ کھبی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا،عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا،جب تک الزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سوال پوچھتا ہو عدلیہ سے کہ وہ کیا وجوہات تھیں کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ججز اپنے فیصلے کے ذریعے بولتے ہیں ریمارکس سے میسج نہیں دیتے،ہم عدلیہ کو یاد کروانا چاہتے ہیں کہ آپ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں آڑ جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چند سال قبل آج کے دن میثاقِ جمہوریت پر بے نظیر بھٹو اور نوازشریف نے دستخط کیے تھے،میثاق جمہوریت کی بہت ساری شقوں ہر عملدرآمد ہوا،میثاق جمہوریت کی چند شقوں پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر امن مارچ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 144 کے نفاد کو ختم کیا جائے ہم نے ماضی میں لانگ مارچ کے دوران ایک گملہ بھی نہیں توڑا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری اور فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں واحد شخص عمران خان ہیں کہ ریمانڈ کے دوران ان کو ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا کہ ان کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتی۔ انہوں نے کہاکہ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے عدلیہ کو پیغام دیا مگر عدلیہ سمجھ نہیں رہی،پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار اور ترمیم کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست اپنے اختیار منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئیں اور قانون منتخب نمائندوں نے بنایا،کسی حج اور جرنیل نے نہیں بنایا،ووٹ کی پرچی لیکر آئیں پھر ہم قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عدالتی کاروائی اور الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں ایگزیکٹو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے،وہ بل ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…