ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)دمام سے لاہور آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دمام سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248کا کمزور ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پر ٹائر مزید خراب ہوگیا، پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائر تبدیل کیے بغیر اڑانے سے انکار کردیا۔

طیارے کے ٹائر تاحال تبدیل نہ ہونے کے باعث آج صبح ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، طیارے کے ٹائر تبدیل کرنے کے لیے نئے ٹائر کراچی سے لاہور لائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے طیاروں کے ٹائر خراب ہونے کا معاملہ آئے روز پیدا ہورہا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے جہاز کے ٹائر تبدیل کردیے جائیں گے، اس سلسلے میں پی آئی اے انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…