ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارے ساتھ بیٹھے ، فواد چوہدری

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارے ساتھ بیٹھے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارے ساتھ بیٹھے۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت نے مثبت جواب کورٹ میں جمع کروایا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا سیاسی جماعتیں خود مذاکرات کررہی ہیں یا پھر پس پردہ محرک موجود ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ابھی تک مذاکرات سیاسی جماعتیں خود کررہی ہیں ہم چاہتے ہی محرک بھی ہمارے ساتھ بیٹھے ،مسئلے سارے ادھر ہی سے آتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا مستقبل میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کی صورت پیدا ہو سکتی ؟۔

فواد چوہدری نے کہاکہ سنجیدہ جماعتیں چاہتی ہیں کہ معاملات آگے بڑھیں ،حکومت کے جواب سے ظاہر ہوتا وہ جلدی اسمبلی توڑنے کے لئیے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے مؤقف میں پہلے بھی لچک دکھائی ہے ،ہم نے کہا ہے کہ ایک دن انتخابات کے لئیے آئینی ترمیم کرنے کو تیار ہیں۔سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ افسوس ہے سیاست دانوں کو موقع ملا لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا،مذاکرات ہوئے کہ ملک کے مسائل حل کیے جا سکیں، الیکشنز ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ اندر مذاکرات ہو رہے تھے اور باہر حکومت کے کچھ لوگ مذاکرات کو تباہ کرنے میں مصروف تھے۔ علی محمد خان نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ کس بنیاد پر مذاکرات کے خلاف گرجے،پیپلزپارٹی کے کچھ لوگ بھی مذاکرات کے خلاف بولے۔ علی محمد خان نے کہاکہ کہا جاتا ہے پارلیمان سپریم ہے ،اللہ سپریم ہے اور نیچے عدالت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وکلا سے پہلے عدالت کی ذمہ داری ہے کہ آئین بچائیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان عوام کی امانت ہے، آئین 90 دن میں انتخابات کا کہہ رہا ہے آپکو کیا اعتراض ہے۔

سابق وزیر شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے ہم نے اپنا جواب جمع کروایا ہے، یقین ہے جج صاحبان نے اس کا مطالعہ کر لیا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف معاملات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے بیٹھی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشنز کا پروسس اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لیے ہم نیک نیتی سے بیٹھے،سیاست میں راستے کھولے جاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیش رفت ہوئی لیکن ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔اسد عمر نے کہاکہ پورے ملک کے لوگ سپریم کورٹ اور آئین کیساتھ کھڑے ہیں،ہم آئین سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن ریلی نہیں نکال سکتے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،یہ کونسا آئین اور کونسی جمہوریت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دنوں بھی ہمیں ریلی نکالنے سے روکا گیا،ہم ریلی کے مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…