پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بینچ کی تشکیل اور سو موٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جا رہا ہے، فل کورٹ بینچ بٹھائیں ،ملک احمد خان

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بینچ کی تشکیل اور سو موٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جا رہا ہے، فل کورٹ بینچ بٹھائیں تاکہ تین جج صاحبان کی غلطی کا ازالہ کرنے کا موقع ملے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی مرضی سے فیصلے مانتی ہیں،کچھ بینچ پر ہمیں اعتراض ہے جو پاکستان کی سیاست پر اثر انداز ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی سازش ملک کی تباہی کر رہی ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری کے ساتھ بیٹھی ہے، آڈیو لیکس کے بعدکوئی بات ڈھکی چھپی نہیں رہی، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک انصاف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،

عوام کے پیسے کی کرپشن سب سے بڑی کرپشن ہے، کئی عدالتی فیصلوں نے ملکی تاریخ پر اثرات ڈالے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدالت کے بلانے پر چار سو بندے لے کر ساتھ گئے، عمران خان کے عدالت میں جتھے لے کر جانے پر سپریم کورٹ سوموٹو کیوں نہیں لے رہی؟عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو رنِگ سے باہر کرنیکی کوشش کی، گزشتہ 6 سالوں میں 16 مقدمات نے سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا،6 سال سے جو سلسلہ جاری ہے اس کو ختم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…