جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کرنے کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

انقرہ (این این آئی )ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اکویو پاور پلانٹ سے نیوکلیئر فیول کی پلانٹ سائٹ تک کامیابی سے منتقلی کے بعد ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکیے کے نیوکلیئر اسٹیٹس کا اعلان کیا۔

رجب طیب اردوان نے نیوکلیئر فیول کی منتقلی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ فضا اور سمندر کے رستے نیوکلیئر فیول کی کامیابی سے ترسیل کے بعد اکویو پلانٹ نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا ترکیے اب ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے جو دنیا میں نیوکلیئر پاور رکھتے ہیں، اگرچہ ہم نے 60 سال کی تاخیر سے ہی یہ درجہ حاصل کیا ہے۔خیال رہے کہ روس اور ترکیے میں مئی 2010 میں پلانٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا اور پھر اپریل 2018 میں اس کے ایک یونٹ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا دنیا میں 422 نیوکلیئر ری ایکٹرز آپریشنل ہیں جن میں سے 57 اب بھی زیر تعمیر ہیں اور یورپی یونین اپنی بجلی کی پیداوار کا 25 فیصد نیوکلیئر ذرائع سے حاصل کرتا ہے۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا بہت سے دیگر پراجیکٹس کی طرح اکویو پاور پلانٹ کو اس ماڈل پر بنایا گیا ہے کہ اس کا قومی بجٹ پر کوئی بوجھ نہ پڑے

اکویو ہمارا روس کے ساتھ سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ناصرف ترکیے کی قدرتی گیس درآمد ایک اعشاریہ 5 ارب ڈالر کم ہو گی بلکہ اس سے قومی آمدن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا اس پاور پلانٹ کی تعمیر کے تجربے کے بعد ہم جلد از جلد دوسرے اور تیسرے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے اقدامات کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…