کراچی (پی پی آئی)آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے بھی سستا پیٹرول اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کی اسکیم ناقابل عمل ہے۔ حکومت نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جسے سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے پمپس ایسوسی ایشن کو ادائیگی کے طریقہ کار پرتحفظات ہیں