جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 57 افراد ہلاک

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی ) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں سمیت 57 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد یورپ جانے کے خواہشمند تھے جن کا تعلق پاکستان، شام ، تیونس اور مصر سے تھا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں کم از کم 80 افراد سوار تھے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش میں بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی نے گزشتہ 3 دنوں میں وسطی بحیرہ روم میں تقریباً 1600 تارکین وطن کو لے جانے والی 47 کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…