بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

رکنیت سازی مہم میں نوجوانوں نے نوازشریف کی لیڈرشپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ، حیران کن انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہورکی یوتھ کوآرڈی نیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ کامیابی سے لاہور میں یوتھ کی رکنیت سازی مہم مکمل کی گئی،یوتھ ممبر شپ مہم میں لاہور کے نوجوانوں نے میاں نوازشریف کی لیڈرشپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 3اپریل سے 9اپریل تک لاہور میں یوتھ ممبر شپ کیمپس لگائے۔یوتھ ممبر شپ مہم میں لاہور شہر میں 69ہزار سے زائد نوجوانوں نے پارٹی رکنیت کے فارم فل کیے۔مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈی نیٹر حناپرویز بٹ ممبرشپ مہم سے متعلق جھوٹی خبروں پر ردعمل میں کہاکہ بعض لوگ ناقص معلومات اور ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبروں چلوارہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ یوتھ لاہور جو اسائنمنٹ مکمل کرچکی اسکے نامکمل ہونے کی خبر دینا ناتجربہ کاری کا ثبوت ہے ۔صحافت کو اپنی مارکیٹنگ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ایسے رپورٹرز کے میڈیا ہائوسز کو بھی جھوٹی خبروں کا ایکشن لینا چاہیے۔صحافی خبر دینے سے پہلے مکمل معلومات حاصل کرلیا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ لاہور میں یوتھ ممبر شپ کا رزلٹ بہت شاندار رہا ہے۔نوجوان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ہی ملکی مسائل کے حل کی اہل سمجھتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)جب بھی اقتدار میں آئی نوجوانوں کو روزگار،لیب ٹاپ اور بلاسود قرضے فراہم کیا۔انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی اور نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…