اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک، رات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، خیبر پختونخوا کے بلند و بالا پہاڑوں پرہلکی برفباری متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔














































