اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

بیٹے کی پیدائش کی افواہیں، نصیبو لعل نے خاموشی توڑ دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے خوشی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ اب دادی بن چکی ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 56 سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں سرخ لباس میں ایک نومولود بچے کے ساتھ دیکھا گیا، اور ان کے شوہر بھی تصویر میں موجود تھے۔تاہم اب گلوکارہ نے خود سچائی بیان کرتے ہوئے ان تمام باتوں کی وضاحت کر دی ہے۔

نصیبو لعل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’’الحمداللہ، میں دادی بن گئی ہوں‘‘۔اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک پوسٹ میں نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ بچے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں۔دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نصیبو لعل کو اسپتال میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں اسپتال کے عملے کے لیے اپنا مشہور گیت “کدی تے ہنس بول وے” پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…