جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

تیسرے روز 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ای چالان 6 ہزار تک پہنچ گئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں تیسرے روز 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ای چالان 6 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 979 شہریوں کے چالان کیے گئے ہیں، اور سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3 ہزار 258 چالان کیے گئے، تیز رفتار ڈرائیونگ پر 655، اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1294 چالان کیے گئے، لال سگنل جمپ کرنے پر 357، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 216 چالان کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے آنے پر 11 چالان ہوئے، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 7، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 10 چالان ہوئے، رانگ وے آنے پر 42 اور کالے شیشوں پر 26 چالان کیے گئے۔پہلے روز 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 622، دوسرے روز 4 ہزار 301، اور تیسرے روز 5 ہزار 979 چالان ہوئے، اس طرح تین روز میں ہونے والے چالانوں کی تعداد 12 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…