سکھر(این این آئی)مہنگائی کے باعث عید الفطر کے موقع پرکیک ،مٹھائی وحلوہ جات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ،تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے باعث عید الفطر کے موقع پرکیک ،مٹھائی وحلوہ جات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ ہو گیا
عید الفطر کو میٹھا تہوار بنانے والے میٹھے لوازمات مہنگے ہونے کے باعث اس رواج کو زندہ رکھنا بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے اس حوالے سے تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ چینی ،آٹا ،میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے واضع رہے کہ عید الفطر پر لاکھوں روپے کے کیک ، مٹھائیاں اور دیگر لوازمات فروخت ہوتے ہیں تاہم مہنگائی کے باعث رواں سال خرید وفروخت میں کمی آئی،دیسی گھی سے تیار کردہ مٹھائی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہواتھا ملک کے دیگر شہروں میں عید الفطر کے موقع پر گلاب جامن ،چم چم برفی ،رس گلہ کی مٹھائی قابل ذکر فروخت ہوتی ہے اور شہری اپنے پیاروں کو تحائف کے طور پر بھی مٹھائیاں پیش کرتے ہیں۔