پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری کے رشتہ دار کو جہلم سے ٹکٹ ملنے پر مقامی رہنما ناراض ہو گئے

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی) سابق وزیر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو پی پی 25 کا ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر نے استعفی دیدیا جبکہ سابق ایم پی اے یاور کمال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری سے بلیک میل ہو کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا، عمران خان نے فواد چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ دے کر موروثی سیاست کو پروان چڑھایا، عمران خان نے پارٹی کو فواد چوہدری کے گھر کی لونڈی بنا دیا۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، احتجاج اور دھرنوں میں حصہ لیتے رہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا ہوا، فواد چوہدری کی وجہ سے نظریاتی لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، اب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف پی پی 25 سے الیکشن لڑوں گا۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ انتہائی غلط تقسیم ہوا ہے، خان صاحب! آپ نے ہمیں مایوس کیا۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ آپ نے ٹکٹ اس کو دیا جس کا رشتے دار بڑے عہدے پر ہے، میرے کپتان آپ نے جہلم کے ورکر کا دل توڑا ہے، آپ نے فواد کے کزن کو ٹکٹ دے کر ورکر کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، آج کے بعد مجھے پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، میں میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔راجہ یاور کمال نے کہا کہ کیا فواد پارٹی سے اور خان صاحب سے بڑا ہے؟ خان صاحب فواد سے کیوں بلیک میل ہو رہے ہیں؟ فواد انٹرپرائزز سارے لٹیرے ہیں، اگر ان کے ہاتھوں بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں، پورا حلقہ جانتا ہے کہ جسے ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔انہوں نے کہا کہ میں لدھڑ خاندان کا ہاتھ بندھا غلام نہیں ہوں، ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کہ فواد کہتا ہے یہ ہمارے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…