لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے اوکاڑہ سے مزدور رہنما کو ٹکٹ جاری کر دیا، پی ٹی آئی نے اوکاڑہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 186 کا ٹکٹ مزدور رہنما مہرعبدالستار کو جاری کر دیا ہے۔ طویل عرصے مزدور رہنما مزارعین کے مالکانہ حقوق کی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں، وہ اس جدوجہد میں ساڑھے چار سال جیل بھی رہ کر آ چکے ہیں۔