لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کیں جس میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی زرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی ملک احمد خان،لیگی رہنما شزا فاطمہ شامل تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔شہباز شریف کی لیگی قیادت و قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت ایک ہی دن انتخابات کروانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔