فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رہنما شمشیر حیدر وٹو کو ٹکٹ نہ جاری کرنے پر کارکنوں کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے، پی پی 101 سے شمشیر حیدر وٹو نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق کارکنوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔