اسلام آباد (این این آئی)وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے تیار کی گئی”1973 آئین پاکستان ایپ” کے باقاعدہ اجراء کے بعد اب یہ ایپ موبائل پلے سٹور پر ایک کلک پر دستیاب ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں ”1973 آئین پاکستان ایپ” کا باقاعدہ اجراء وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے ہمراہ کردیا ہے، یہ ایپ اب گوگل پلے سٹورسمیت ہر طرح کے موبائل پلے سٹورز میں سرچ ایپ کے طور پر ایک کلک پر دستیاب ہے،اس ایپ کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کو آئین کے بارے میں شعور، آگاہی اوررسائی دینا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور آئین کی اہمیت کو جانیں۔