مسلم لیگ کا میڈیا سنیٹر کو فعال اور سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایات پر مسلم لیگ نے میڈیا سنٹر کو فعال بنانے اور سوشل میڈیا کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے مختلف پارٹی راہنماوں سے گفتگو میں بتایا کہ مسلم لیگ کے میڈیا سنٹر کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل نو بھی کی جارہی ہے،چاروں صوبوں سے متجرک پارٹی رہنمائوں پر مشتمل مرکزی میڈیا کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جبکہ تمام اضلاع میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ ضلعی سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دے گا جبکہ صوبوں اور اضلاع میں میڈیا کوآرڈینیٹر کا تقرر بھی کرے گا تاکہ پارٹی کا پیغام اور منشور عام آدمی تک بہتر انداز میں پہنچ سکے،انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد گلگت،اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سوشل میڈیا کانفرنسیں اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جس سے پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائز چوہدری محمد سرور،مرکزی و صوبائی عہدے داران خطاب کریں گے۔