بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

خلا سے مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کے مناظر، ویڈیو جاری

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کردی۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیے جو وائرل ہوگئے۔اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل خلائی چہل قدمی کریں گے جس کے بعد انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کا حصہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…