جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں عید کا چاند 20 اپریل کو نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو عیدکا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔خیال رہے کہ 20 اپریل بروز جمعرات پاکستان میں 29 واں روزہ ہوگا اور اگر 20 اپریل کو چاند نظر نہیں آیا تو عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…