اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ ان کے شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث زبان پھسل گئی۔نئی نویلی دلہن ڈاکٹر نبیحہ گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی مبینہ قیمت کے دعوؤں کے باعث خبروں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں رہیں۔ بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔
“خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ دوست سے شادی کرنے والی ڈاکٹر نبیحہ نے مزید کہا کہ “لوگوں نے اس بات کو مذاق بنالیا، حالانکہ یہ محض زبان پھسلنے کی بات تھی۔” انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہنوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟”آخر میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹینشن لینے کے بجائے کبھی خوش بھی ہو جایا کریں۔”یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے زیورات کا وزن 35 کلو اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، جبکہ لہنگے کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔
دوسری جانب، وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایف بی آر حکام نے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا انٹرویو دیکھا ہے اور مزید تحقیقات پر غور کر رہے ہیں۔ (Sources of Funds) کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرضرورت ہوئی تو ایف بی آر ڈاکٹر نبیحہ اور ان کے شوہر کو نوٹس جاری کرے گا اور ان سے شادی میں استعمال ہونے والے زیورات اور لہنگے کے فنڈز کے ذرائع (Sources of Funds) کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی















































