بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

معروف بزنس مین کا شوکت خانم کینسر ہسپتال حیران کن عطیہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب ایک پاکستانی نژاد بزنس مین نے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ میزبان شعیب اختر اور اداکارہ ریما حیرت سے چند لمحے خاموش رہ گئے اور پھر تصدیق کی کہ واقعی وہ اتنی بڑی رقم عطیہ کر رہے ہیں؟ بزنس مین نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “جی بالکل، میں یہ عطیہ دے رہا ہوں۔”تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس تقریب کے دوران پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم اسپتال کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

شعیب اختر اور ریما ابتدا میں یہ سمجھ ہی نہیں پائے کہ مقصود ملک نے کتنی بڑی رقم کا اعلان کیا ہے، اس لیے انہوں نے دوبارہ پوچھ کر یقین دہانی حاصل کی۔مقصود ملک، جو امریکہ میں ایک معروف کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کئی افراد کینسر کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ان کے والد کو بھی جگر کے کینسر کا سامنا رہا، اس لیے وہ اس بیماری کی تکلیف کو بخوبی سمجھتے ہیں۔تقریب کے شرکاء، شعیب اختر اور ریما نے مقصود ملک کے اس جذبۂ انسانیت اور خیرسگالی کے عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اقدام کو دوسروں کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…