نیویارک(این این آئی)خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لانے کا سفر شروع ہوگیا جو زمین پر بھی پہنچ گئے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا کے اندر لیب میں بنائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لایاگیا،ناسا کے اعلان کے مطابق خلائی جہاز سائنسی تجربات اور دیگر کئی سامان لے کرزمین پرلایاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی خلائی ادارے ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔