مراکش ( این این آئی) مراکش کے مشہور فٹبالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک کی طلاق کے بعد شوہر کی ملکیت کا آدھا حصہ پالینے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔عرب میڈیا کے مطابق اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک نے عدالت میں طلاق کے لیے دائر کی گئی درخواست میں شوہر کی ملکیت سے نصف حصے کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حبہ ابوک کو بتایا گیا کہ اشرف حکیمی کسی بھی چیز کے مالک نہیں اور ان کے نام پر کوئی چیز ہے ہی نہیں، فٹبالر کے پاس جو کچھ ہے وہ ان کی والدہ کے نام ہے۔حبہ ابوک کو یہ بھی بتایا گیا کہ یہاں تک کہ اشرف حکیمی کی تنخواہ کی بینیفشری بھی ان کی والدہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی کی ہفتہ وار آمدنی 2لاکھ 15ہزار ڈالرز کے قریب ہے اور ان کا شمار سب سے زیادہ کمانے والے 6 افریقی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اشرف حکیمی کو اس وقت 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں ابتدائی پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔حبہ ابوک کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سامنے آنے سے قبل ہی اشرف حکیمی سے علیحدگی ہو چکی تھی اور میں ہمیشہ متاثرہ خواتین کا ساتھ دوں گی۔دوسری جانب اشرف حکیمی کئی بار اپنی والدہ کے ساتھ والہانہ محبت اور کا اظہار کرچکے ہیں۔اشرف حکیمی گرائونڈز، سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں اپنے والدین پر فخر کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اشرف حکیمی اور حبہ ابوک نے دو سالہ دوستی کے بعد 2020ء میں شادی کی تھی اور وہ فٹبالر سے 12سال بڑی ہیں۔