اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)آخری کاروباری روز کے کے دوران انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 91 پیسے سستا ہو گیا ہےجس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284روپے پر آگئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں
ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2034 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 943روپے کا اضافہ ہوا۔نتیجتاً ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 218600 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 187414روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھ کر 2570روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17.15روپے بڑھ کر 2203.36روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔