ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، ہلاکتیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس ترجمان نے بتایا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کار میں دھماکا ہوا، تاہم دھماکے کی صحیح نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،دھماکے کے نتیجے میں 6 گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور انہیں نقصان پہنچا۔

بتایا گیا کل 7 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ چکے ہیں، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔دہلی کے نائب فائر چیف نے بتایا کہ کم از کم 6 گاڑیاں اور تین آٹو رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے، فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے ایک زوردار آواز سنی، ہماری کھڑکیاں ہل گئیں۔پولیس نے اس واقعے کی جگہ پر جمع ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں ایک سے زائد گاڑیوں سے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا، جسے دہلی کے پرانے حصے میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک گنجان گلی بتایا گیا ادھر، مقامی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا کہ نئی دہلی اور ممبئی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔صبح بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کے ہریانہ علاقے میں چھاپے کے دوران 2 ہزار 900 کلو بم بنانے کا سامان ضبط کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…