منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی، اسحاق ڈار

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این ا ین آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی،

یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔دوسری جانب اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے تصدیق کی بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز اور گورنر سٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…