اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات گئے ان کے والد اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے،

ان کے نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔عثمان خالد بٹ نے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کی شعبہ ء فن و ثقافت کے لیے خدمات سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی، سابق ڈی جی نیشنل ہجرہ کونسل کی حیثیت سے شعبہ? فن و ثقافت کے خدمات انجام دی ہیں۔عثمان خالد بٹ نے بتایا ہے کہ ان کے مرحوم والد اسٹیج اور اسکرین کے ایک معزز اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے، انہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو لانچ کیا۔انہوں نے اپنے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ ان کی بے پناہ خدمات کے نتیجے میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومتِ فرانس کی طرف سے آفیسر دی لورڈری ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹریس سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…