ابوظہبی(این این آئی)یو اے ای نے ایک موبائل، فولڈ ایبل ڈینٹل کلینک کا آغاز کیا ہے تاکہ ان مریضوں کے لیے گھر پر خدمات فراہم کی جا سکیں جو بعض طبی اور جسمانی حالات کی وجہ سے طبی مراکز میں جانے سے قاصر ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق موبائل کلینک ایک مربوط، جدید ڈینٹل یونٹ ہے جو اپنے ڈیزائن اور نقل و حمل میں آسانی کے ساتھ طبی عملے کو ان مخصوص مریضوں
تک رسائی فراہم کرتا ہے جن کو منہ اور دانتوں کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرہ کا سامنا ہے۔موبائل کلینک میں ڈینٹل چیئر، ڈاکٹر چیئر اور علاج کے لیے طبی آلات پر مشتمل آپریٹنگ یونٹ بھی شامل ہے۔ایمریٹس ہیلتھ سروسز میں ڈینٹل سروسز ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حیفہ حناوی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سات موبائل، فولڈ ایبل ڈینٹل کلینکس کا آغاز کیا گیا ہے۔ایمریٹس ہیلتھ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الزرونی کے مطابق یہ مشرق وسطی میں سرکاری صحت کی خدمات میں پہلی ایسی کوشش ہے۔موبائل ڈینٹل کلینک کا مقصد ایسے مریضوں کو خدمات فراہم کرنا ہے جن کی ڈینٹل کلینک تک آمدورفت انتہائی مشکل یا غیر محفوظ ہے جیسے وہ لوگ جو ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے یا جو ٹیویوب فیڈنگ پر ہیں۔ وہ لوگ جو رویے کے مسائل جیسے شدید آٹزم، ڈیمنشیا، دماغی بیماریوں وغیرہ سے نپٹ رہے ہیں۔موبائل کلینک ایک مربوط، جدید دانتوں کا یونٹ ہے جو اپنے ہلکے وزن کے ڈیزائن اور ٹرانسپورٹ کی آسانی کے ساتھ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے۔موبائل کلینک ایک مربوط، جدید دانتوں کا یونٹ ہے جو اپنے ہلکے وزن کے ڈیزائن اور ٹرانسپورٹ کی آسانی کے ساتھ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے۔ڈینٹل سروسز ڈپارٹمنٹ میں پالیسیوں اور معیارات کے سربراہ ڈاکٹر موسی مراشدے نے کہا کہ گھر پر علاج کے لیے درخواستیں فون کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ماہر دندان سازی کے مراکز سے دی جا سکتی ہیں۔اگر مریض کسی ادارے میں رہتا ہے جیسے ہسپتال یا معمر افراد کی نگہداشت کے ادارے تو ادارے کی انتظامیہ مریض کی طرف سے درخواست دے سکتی ہے۔