جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

روزگار کیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہے تاہم اس کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔بڑھتی مہنگائی، روزگار کے محدود ہوتے مواقع اور بہتر مستقبل کے لیے پاکستانی بالخصوص نوجوان بیرون ملک روزگار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وہ افراد جو بیرون ملک جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کیلیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔اب بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو پاک اسکلز کے پلیٹ فارم پر اپنی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے پاک اسکلز پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔پاک اسکلز ایپ پر رجسٹریشن بالکل مفت اور بہت آسان ہے۔

بیرون ملک روزگار کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اس ایپ پر اپنی ضروری ذاتی معلومات جیسا کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کو پاک اسکلز سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہوگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…