اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے، انڈین میڈیا کا دعویٰ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار اور لیجنڈ دھرمیندر طویل عرصے کی علالت کے بعد 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق، منگل 11 نومبر کی صبح اداکار کے قریبی ذرائع اور ان کی ٹیم نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ چند روز قبل بھی انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کی آخری فلم “اکیس” ہے، جو 25 دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔1960 میں فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے دھرمیندر نے تقریباً چھ دہائیوں تک بھارتی سینما پر راج کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں “شعلے”، “میرا گاؤں میرا دیش”، “یادوں کی بارات” اور “پھول اور پتھر” شامل ہیں، جنہوں نے انہیں ایک ناقابلِ فراموش اداکار بنا دیا۔حکومتِ ہند نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ (2012) سے نوازا تھا۔پنجاب کے لدھیانہ میں کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے دھرمیندر نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، بعدازاں وہ معروف اداکارہ ہیما مالنی کے شریکِ حیات بنے۔بڑھتی عمر کے باوجود دھرمیندر سوشل میڈیا پر خاصے فعال تھے۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کاشتکاری، سادہ طرزِ زندگی، صحت مند عادات اور مثبت سوچ کے بارے میں مشورے دیتے نظر آتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو غمگین کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…