پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی اچانک موت کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، جبکہ طبی معائنے میں دل کو خون فراہم کرنے والی اہم شریان میں شدید رکاوٹ کی نشاندہی بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کے دل کی بائیں مرکزی کورونری شریان میں خون کا لوتھڑا بن گیا تھا، جس کے باعث دل تک خون کی فراہمی متاثر ہوئی اور انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ ڈاکٹروں نے ایتھروسکلیروٹک اوکلوژیو کورونری آرٹری ڈیزیز کو موت کی قدرتی وجہ قرار دیا ہے۔ اس بیماری میں شریانوں کے اندر چربی اور دیگر مادے جمع ہونے سے خون کی روانی محدود ہو سکتی ہے۔

طبی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اداکار کے دل کو خون پہنچانے والی شریانوں میں نمایاں رکاوٹ موجود تھی۔ بائیں مرکزی کورونری شریان دل کے ایک بڑے حصے کو خون فراہم کرتی ہے، اس لیے اس میں رکاوٹ پیدا ہونا انتہائی سنگین طبی صورتحال کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کی طبیعت بگڑنے پر ان کے نگراں نے طبی امداد کے لیے رابطہ کیا اور ایمبولینس طلب کی۔ اطلاع ملنے پر ایمبولینس گوا میں اداکار کی رہائش گاہ پر روانہ کی گئی، جو ایک نجی اسپتال سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع تھی۔

نانا پاٹیکر کو ہندی اور مراٹھی فلموں کے نمایاں اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران متعدد یادگار کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث فلم بینوں میں مقبولیت حاصل کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ 8 اکتوبر کو 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے قریب واقع دونجے گاؤں میں ان کے فارم ہاؤس پر ادا کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی خواہش کے مطابق آخری رسومات کا انتظام کیا گیا، جبکہ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…