منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلاگھونٹ کر قتل کردیا گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص(این این آئی)8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلاگھونٹ کر قتل کردیا گیا ، آمنہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے واضح آثار موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جھلوری سے گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں 8 سالہ بچی آمنہ کی بوری بند لاش ملی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ آمنہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے واضح آثار موجود تھے، جبکہ گردن کے پٹھوں پرنیل اور زخم کے نشانات بھی دیکھے گئے۔پوسٹ مارٹم میں مزید بتایا گیا کہ بچی کا معدہ خالی تھا، یعنی اس نے مرنے سے قبل کچھ نہیں کھایا تھا، جس سے واقعے کی شدت اور دل دہلا دینے والے پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم یا ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ خطرات کو اجاگر کرتا ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…