اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں دھماکے کے بعد کچہری کی عمارت خالی کرالی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منگل کو دھماکے کے بعد وکلاء ججز اور سائلین کو کچہری سے بھیج دیا گیا ہے ،جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی حصے میں موجود شہریوں اور وکلاء کو نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ججز کو روانہ کردیا گیا ہے، کچہری میں عدالتی وقت ختم کر دیا گیا ہے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی کچہری کے باہر پہنچے ، دھماکے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ ایک گاڑی پولیس کی تھی ، 2 پرائیویٹ گاڑیاں ہیں۔















































