اسلام آباد (این این آئی)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاہے کہ ریڈ زون میں امن عامہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ریڈ زون آمدورفت کے تمام راستے کھلے ہیں،ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان نے کہاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔