اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

معروف یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کردیاگیا

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے معروف یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کردیا۔مشہور پرینک شو P4Pakao سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے نادر علی نے حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان شعیب اختر نے

نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے کما رہے ہیں ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔شعیب اختر نے نادر علی سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ یوٹیوب سے اچھی کمائی کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی اچھا یوٹیوبر بننے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔شعیب اختر کی جانب سے اپنی آمدنی کے انکشاف پر نادر علی نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ چھ سات کروڑ افغانی؟ جس پر شعیب اختر نے انہیں بتایا کہ اب تو افغانی کرنسی بھی ہم سے مضبوط ہوچکی ہے۔نادر علی نے شعیب اختر سے کہا کہ وہ اتنی رقم نہ بتائیں کہ ایف بی آر والے پیچھے لگ جائیں لیکن اعتراف کیا کہ آپ آن لائن بہت اچھی آمدن حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔نادر علی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کیلئے مستقل مزاجی بہت ضروری ہے اور یہی کامیابی کی کنجی ہے، بس محنت کرتے رہیں، کم ویوز پر مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے رہیں، کونٹینٹ پر کام کریں، جو عوام دیکھنا چاہتی ہے وہ دکھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…