ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں خراب موسم کے دوران بریدہ کے علاقیمیں ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہونے سے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہیس میں بریدہ میں تیز ہواں کی
وجہ سے ایک عمارت کا اگواڑا گرتے ہوئے دکھایا گیا۔کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کے سامنے کی دیواریں تباہ ہوگئیں اور عمارت کے نیچے کھڑی متعدد گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں۔ویڈیو بنانے والے شہری کا کہنا تھا کہ ہوا کی وجہ سے عمارت کی دیواریں گریں گرج چمک سے نہیں۔عمارت کا فرنٹ حصہ کچھ حصہ کاروں پرجا گرا۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شکر ادا کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کل موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے سے بھاری تک طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقوں کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے اس کے علاوہ مدینہ منورہ، تبوک، القصیم، حائل ،الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے، نجران، جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔