اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کافیصلہ کر لیاہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کااجلاس ہواجس میں وزیرقانون،اٹارنی جنرل اور دیگر شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کوقانونی ٹیم نے کیس کے مختلف پہلوؤں پربریفنگ دی اور سپریم کورٹ کی طرف سے جاری نوٹسز اور عدالتی کارروائی پرآئندہ کی حکمت عملی پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل سے متعلق عدالتی کارروائی سے آگاہ کیاگیا۔قانونی ٹیم کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی بھی عدالت کے سامنے رکھی جائیگی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کافیصلہ کر لیا ہے۔