بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، عہدے کا سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا رد عمل

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانیکا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا،عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی ووٹنگ بے مثال تھی،عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے آج ایک سال ہو رہا ہے، یہ بڑے چیلنجوں اور مشکلات کا وقت رہا ہے، عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی ووٹنگ بے مثال تھی، عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ تقریباً تمام سیاسی قوتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر غیرمقبول حکومت کو بذریعہ ووٹ باہر نکالا، مشترکہ قومی مقصدکیلئے سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط الارم ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں، اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی مرمت اور تعمیر نو کی اسٹیج پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنرکے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی، پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، سیلاب کے حوالے سے ریلیف کیکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈکے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالرکا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، گزشتہ ایک سال میں توانائی کے شعبے میں حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…