کھاریاں(این این آئی)وزیر آباد لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی سب انسپکٹر عامر بھدر پی ٹی آئی کی خونی سیاست کے بھینٹ چڑہ گئے، عامر بھدر وہ فرض شناس آفیسر اور مرد مجاہد تھے جنہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے شدید پریشر، قتل کی دھمکیوں اور نوکری سے فارغ کروانے کے اعلانات کے باوجود اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کی ۔
قریبی ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد انہیں بہت سے غیر ملکی نمبروں سے بھی قتل کی دھمکیاں آتی رہی اور انکو مجبور کیا جاتا رھا کہ عمران خان کے بیانیہ کے مطابق بیانات اور تفتیش کی جائے، لیکن یہ بہادر آفیسر اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ ہوا۔ دوپہر دو بجے وہ پی ٹی آئی قیادت اور سابقہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور سابقہ گورنر عمر سرفراز چیمہ جو کہ اس وقت صوبائی وزیر داخلہ تھے کی دھمکیوں کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور اس طرح ایک اور قوم کا فرض شناس آفیسر عمران خان کی خونی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا اور نیازی پر حملے کے مدعی SHO وزیرآباد عامر شہزاد مشکوک حالات میں انتقال کر گئے یاد رہے کہ نیازی کے اسی ڈرامے کے تحت PTI کے ایک MNA(عالمگیر) کے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے نیازی کے بلٹ پروف کنٹینر پر ایک دیسی پستول سے 4 گولیاں مارنے والے شخص کے ٹی وی پر اقبالی بیان کے بعد نیازی اینڈ کمپنی اس SHO صاحب سے بہت ناراض تھی۔اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے عمران نیازی خود بول چکا ھے میں ایک زہر کہ بارے جانتا ہوں جس سے کسی بھی انسان کو ہارٹ اٹیک ہوتا ھے اور وہ مر جاتا ھے اور نیازی کہ دور حکومت میں اسی طرح کی 3 اموات ہو بھی چکی ہیں جس کا براہ راست فائدہ عمران نیازی اور اسکی حکومت کو پہنچا۔