ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اعتماد دیا جائے تو چند پاکستانی مل کر سارے ملک کا قرض اتار سکتے ہیں،پیٹرن لاہور ٹیکس بارکا انتہائی مفید مشورہ

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے معاشی، سیاسی اور آئینی بحران پر مرکوز ہیں، سیاستدان اپنی اپنی اناء اور ضد کو چھوڑکر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکالا جا سکے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کرنسی تبدیلی کی لہر آرہی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے،چائنہ نے اپنی کرنسی کو دنیا میں تجارتی لین دین کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس کی مثال سعودی عرب،ایران،روس اوربرازیل جیسے حالیہ معاہدے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تھانیداری کی جنگ سے پاکستان کو بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن اس کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پر انحصار کی پالیسی کو جتنی جلد ہو سکے ختم کیا جائے،غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لیے ریٹرن آف لون اکاؤنٹ کا شفاف اجرا ء ہونا چاہیے،آج بھی چند پاکستانی مل کر سارے ملک کا قرض اتار سکتے ہیں اس صورتحال میں صرف انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ معاشی جنگ میں ہمارے ہمسائے ہم سے آگے جا رہے ہیں اور پاکستان پیچھے کی جانب گامزن ہے جس کا ہمیں ادراک کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…