جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نیند میں مسائل فالج کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند میں مسائل میں زیادتی آپ کے فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات میں بڑھا کر سکتی ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق خراٹے لینا، نتھنوں سے زور سے سانس لینے کی آواز کا آنا، دن کے وقت زیادہ سونا، رات کے وقت جاگنا یا کم یا بہت زیادہ نیند لینا نیند کے معیار کو خراب کرتا ہے اور فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گیلوے سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ کرسٹین مکارتھی کے مطابق وہ افراد جن میں ان علامات میں سے پانچ سے زیادہ علامات ہوتی ہیں ان میں نیند کے مسائل کا شکار نہ ہونے والوں کی نسبت فالج میں مبتلا ہونے کے خطرے پانچ گنا تک بڑھ سکتے ہیں۔امریکی ریاست شکاگو میں قائم نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے فیئنبرگ اسکول آف میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کرسٹن نٹسن(جو تحقیق کا حصہ نہیں تھیں)کنے کہا کہ تحقیق کے نتائج ماضی کی تحقیق کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں جس میں ناکافی نیند اور بلند فشارِ خون اور خون کی شریانوں کے خراب ہونے، جو فالج کے عوامل سمجھے جاتے ہیں، کے درمیان تعلق سامنے آیا تھا۔گزشتہ روز جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں انٹراسٹروک نامی مطالعے میں شریک ہونے والے 4500 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی سطح کا یہ مطالعہ ان لوگوں پر مشتمل تھا جو فالج میں مبتلا ہوچکے ہیں۔تحقیق میں شامل تقریبا 1800 افراد کو فالج کی سب سے عام قسم پیش آئی تھی جس میں دماغ کو جانے والی رگیں بند ہوجاتی ہیں۔

جبکہ دیگر 439 افراد کو ہیمرج ہوا تھا جس میں دماغ کی رگیں یا شریانیں پھٹ جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں دماغ کے بافتوں میں خون بہتا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے فیئنبرگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر فِلیس زی(یہ بھی تحقیق کا حصہ نہیں تھے)کے مطابق خراب نیند قدرتی بلڈ پریشر کو متاثر کر سکتی ہے (جو رات کے اوقات میں ہوتا ہے)اور ہائبرٹینشن میں کردار ادا کرسکتی ہے(جو فالج اور کارڈیو ویسکیولر مرض کے لیے خطرناک عامل ہوتا ہے)۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…