پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو عمران حکومت میں شامل رکھنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا تھا، فیصل سبزواری کا اہم انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنماء اور وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے عمران خان حکومت میں شامل ہونے سے متعلق اہم انکشاف کیاہے۔ایک انٹرویو میں فیصل سبزواری نے کہاکہ عمران خان کے دور میں ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل رکھنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا تھا

ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوئی تو7کارکنوں کو گرفتار کر کے ٹارچر کیا گیا ایم کیو ایم حکومت میں واپس آگئی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ایم کیو ایم مرضی سے عمران خان کی کابینہ میں واپس نہیں گئی تھی، دسمبر2019میں خالد مقبول نے عمران خان کی کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا، اس کے بعد ہمارے مارچ تک مذاکرات جاری رہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اچانک ہمیں حکم دیا گیا کہ دوبارہ عمران خان کی کابینہ جوائن کرلیں، ہم نے پوچھا کہ مطالبات حل ہوئے بغیر کیسے کابینہ میں شامل ہوں، جواب میں ایم کیو ایم کے7کارکنوں کو گرفتار کرکے ٹارچر کیا گیا۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ایم کیو ایم کو مجبورا عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونا پڑا، عمران خان کو ارکان کے سامنے بتایا کہ میں حالت مجبوری میں آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمہ بازی نہیں ہونی چاہیے،ہم پر تو ایک ہی دن میں26،27مقدمے دہشتگردی کے بنے تھے، ہم پر تو تالی بجانے پر بھی دہشتگردی کے مقدمات بنے، بہت سارے تو تالی بجانے کے وقت موجود بھی نہیں تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرسکتی ہے ری رائٹ نہیں کرسکتی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کوئی جج لاشعوری طور پر غلط فیصلہ کرے تو پھر شعوری طور پر اس کو ٹھیک کر سکتا ہے، کراچی کے نسلہ ٹاور کو ہر قیمت پر توڑنے کا حکم دیا گیا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کو واضح اکثریت نہ ملی تو وہ الیکشن کو نہیں مانیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…