لاہور(پی پی آئی)پاکستان سے چینی کی افغانستان اسمگلنگ کے ٹھوس شواہدحکومت کو مل گئے ہیں۔سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹونے کین کمشنر عمرچٹھہ کوخط لکھا ہے کہ چینی افغانستان اسمگلنگ ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری فوڈ زمان وٹونے تمام شوگرملوں سے فروخت کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔دستاویز کے مطابق شوگرملوں کی فروری،مارچ کی اوسطاًروزانہ فروخت17ہزار 876 ٹن ہے،3اپریل کو48ہزار257 ٹن کی ناقابل یقین فروخت سامنے آئی۔کین کمشنرپنجاب عمرچٹھہ کوایک ہفتے میں ایکشن پرمبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔شوگرملوں میں ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس مانیٹرنگ سسٹم ادھورا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی کے حکم پر انکوائری شروع کردی گئی۔