کراچی(این این آئی)پاکستان ریلوے کی خستہ حالی کی قلعی کھل گئی، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کو خط ارسال کردیا۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے خط میں کہا گیاہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے 4 ججوں نے 26 مارچ کو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے روہڑی کا سفر کیا تھا، ٹرین پر سفر کرنے والے ججوں میں جسٹس مبین لاکھو، جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار احمد خان شامل تھے۔ٹرین کی حالت انتہائی خراب تھی، خستہ حال ٹرین میں ججوں کے لیے سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا، ججوں نے اپنا سفر ادھورا چھوڑ کر کار کے ذریعے اپنا سفر مکمل کیا تھا، ریلوے کی ابتر صورتحال پر رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوکر آگاہ کیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں