پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوبال کیوں دی؟کھلاڑیوں نے امپائرکو قتل کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بھارت میں کھلاڑی امپائر کے نوبال دینے پر اپنا ہوش کھو بیٹھے اور امپائر پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سےوہ شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں دوران میچ کھلاڑیوں نے امپائر پرغلط نوبال دینے کا الزام لگا دیا ،

کھلاڑیوں نے 22 سالہ امپائر لکی راوٹ پرچاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ریسکیوٹیم نے زخمی امپائر کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث چل بسے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔قبل ازیں بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڑیسا کے ضلع کوٹک میں اتوار کو ایک کرکٹ میچ کے دوران تماشائی کو قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دوپہر 12.30 بجے کے قریب دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب برہم پور ٹیم کے بیٹر کے خلاف مخالف ٹیم نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہونے کی اپیل کی اور امپائر نے اسے آٹ قرار دیا۔تاہم امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے بیٹنگ ٹیم نے امپائر کو مجبور کرنا چاہا کہ وہ اپنا فیصلہ بدل کر اسے نو بال قرار دے۔اس دوران 22 سالہ نوجوان جو میچ دیکھنے آیا تھا نے وہی بیٹھے ہوئے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افرادنے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا۔پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ نوجوان پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…