ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

عدت میں نکاح کا الزام، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے نئی مشکل میں پھنس گئے

datetime 5  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عدت کے دوران نکاح کرنے کا الزام عائد کر دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہری محمد حنیف نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دیتے ہوئے کارروائی کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست عمران خان، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا ہے، شہری نے دونوں کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کئے بغیر نکاح کیا جو غیرقانونی ہے۔محمد حنیف نامی شہری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی، درخواست گزار نے عدالت میں اپنا ابتدائی بیان دیا جس کے بعد عدالت نے سماعت 8 اپریل کو مقرر کر دی۔واضح رہے کہ نکاح خواں مفتی سعید خان کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو بار پڑھایا۔مفتی سعید کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، جب علم ہوا تو دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…